غریبوں کےمال پرسیرسپاٹےکایوم حساب آن پہنچا

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹِپ دے دی۔ لٹیرے ٹِپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔
فردوس عاشق اعوان کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتےتھے۔ آج اس لوٹ مارکوبےشرمی سےاستحقاق قراردیتےہیں۔گاڑیاں سرکاری،،،بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے۔
اپوزیشن کے احتجاج پر معاون خصوصی کہتی ہیںآج حساب کی باری آئی تو رونا دھوناختم نہیں ہورہا۔اب روئیں ناں،حساب دیئےبغیرجان چھوٹنے والی نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.