عید کی خوشیاں اور آزادی کاجشن ساتھ ساتھ

اگست کا مہینہ پاکستان کے عوام کیلئے دوہری خوشیاں لے کرآیا ہے،،،پہلے بکر عید اورپھر ملک کی آزادی کاجشن،،،،پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی میں 2روز باقی رہ گئے،، آزادی کا جشن بھرپورملی جوش وجذبے سے منانے کے لئےملک بھر میں تیاریاں عروج پرپہنچ چکی ہیں،شہرشہرقریہ قریہ سبزہلالی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے،سرکاری ونجی عمارتیں،گلی محلےسبزہلالی پرچموں سےسج گئےہیںوطن کی محبت سے سرشار ہر شہری مذہب اور نسلی امتیاز سے بالاتر ہو کر جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے ، تمام بڑی سرکاری اور نجی عمارتوں، شاہراہوں کو برقی قمقموں ، قومی پرچموں، قومی رہنمائوں کی تصاویر اور بینروں سے سجا دیا گیا ہےادھر قربانی کے بعد بچوں کی تمام ترتوجہ اب قومی پرچموں ،جھنڈیوں ،بیجزاورآرائشی اشیاء کی خریداری پرہے،،گھروں میں خواتین قربانی کےگوشت سے جہاں مزے مزے کے پکوان تیارکررہی ہیں وہیں فرصت کے ان لمحات میں بچےاورگھر کے مرد ملکرگلی محلوں اور اپنے گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجارہےہیں۔عید کے روزبھی بازاروں میں جشن آزادی کے سلسلے میں اشیاء کی خریداری کیلئے سٹال لگے ہوئےہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کیلئے اللہ کی عطاکردہ نعمت ہےاوروہ یوم آزادی شایان شان طریقے سےمناکر اس نعمت کا شکرادا کرینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.