عیدالاضحی پرآلائشیں ٹھکانےلگانے کے لیےلائحہ عمل تیار

عیدالاضحی اور مون سون کی بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں اجلاس ہوا،،،ہنگامی اجلاس میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی اورمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد فہیم خان سمیت دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی،،،اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اورمون سون کی بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں ٹریکٹر ٹرالی، ڈمپرز، لوڈرز اور افرادی قوت کےذریعے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات زیرِ غور آئے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں، اگرتمام ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے خدمات انجام دیں تو کسی بھی صورتحال سے نمٹا جاسکتا ہے۔عید الضحیٰ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئےریخان ہاشمی کا کہناتھا کہ آلائشوں کو دفن کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع وسطی میں بلاک ڈی نارتھ ناظم آباد،جام چاکرومیں خندقیں کھودی گئی ہیں اور ان خندقوں کے ساتھ ڈائی ورژن پمپ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ بارش کی صورت میں خندقوں سے فوری طور پر پانی نکالا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.