عوام کو پھرزور کا جھٹکا دینے کا پروگرام

عوام کیلئے سعودی ولی عہد کے دورے اور 20 ارب ڈالر کے پیکیج کی خوشی عارضی ثابت ہوئی اور پاور کمپنیوں نے مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی سفارش کردی اور اس حوالے سے نیپرا کو درخواست دےدی۔ درخواست میں پاور کمپنوں نے موقف اختیار کیا کہ جنوری میں فیول کی لاگت 7 روپے انہتر پیسے رہی جبکہ 5 روپے 75 پیسے وصول کیے گئے، اس لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے ترانوے پیسے اضافہ کیا جائے۔ نیپرا میں اس درخواست کی شنوائی 20 فروری کو ہوگی ۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار پر اثر پڑا اور اس میں واضح کمی آئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر پاور کمپنوں کو فرنس آئل اور دیگر ذرائع استعمال کرنا پڑے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.