عمر چھوٹی ۔۔ کارنامے بڑے

پاکستان کا فخر اور مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم غیر معمولی ذہین طالبہ تھیں انہوں نے 2004ء میں محض 9 سال کی عمر میں مائیکرو سوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا اور صرف 10 سال کی عمر میں پائلٹ کا اجازت نامہ حاصل کیا، پاکستان کی اس قابل فخر بیٹی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔
ارفع کریم کو 2005ء میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، قوم کی ذہین بیٹی کو مادر ملت جناح طلائی تمغہ اور سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ بھی دیا گیا۔مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں 2006ء کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا۔
آئی ٹی کی دنیا کے افق پر چمکتا ستارہ 14 جنوری 2012ء کو ٹوٹ گیا لیکن اس کی کرنوں کی روشنی آج بھی قائم و دائم ہے ۔تاہم لاہور کے ٹاور ، کراچی کا آئی ٹی سینٹر اور ارفع کے گاؤں کو بھی ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کیلئے ارفع کریم کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں،،ارفع کے والدین بھی بیٹی کا مشن جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.