عمران مافیا کا ریلف پیکیج،عوام کیلئے تکلیف پیکج ہے

0

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگز یب نے ریلیف پیکج کو تکلیف پیکج قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران مافیا کے جعلی اورجھوٹے ریلیف پیکج سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کےمعاشی قتل عام کے سوا کچھ نہیں ہے،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور کرپشن عام کردی، اٹھارہ ماہ میں تیرہ ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، روپے کی قدر پینتیس فیصد گرائی، ایکسپورٹ پھر بھی گررہی ہیں، گیس تین سو فیصد اور بجلی دو سو پچاس فیصد مہنگی کر دی، دوائیاں بھی پچاس فیصد مہنگی کردیں، ترقی کے شرح پانچ عشاریہ آٹھ سے ایک عشاریہ نوفیصد کر دی، مہنگائی تین فیصد سے پندرہ فیصد کر دی، یہ کرپشن اور ڈکیتی نہیں ،تو اور کیا ہے؟
مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ چور اور کرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لیکن مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے، تبدیلی سرکار ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: