عمران خان کے دباؤ پر پریس کانفرنس قابل افسوس،مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت پراب ترس آتا ہے، نواز شریف کا آج بھی ریبیوڈیم پی ای ٹی سکین ہوا، نواز شریف کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا گیا۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔
نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے بعد حکومتی حلقے متحرک ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے وہ علاج نہیں کروا رہے،سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.