عمران خان کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد

0
وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یوشی ہیڈے سوگا کوجاپان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارک دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوشی ہیڈے سوگا کےوزیر اعظم منتخب ہوجانے سے پاک-جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
گزشتہ روز جاپان کی پارلیمنٹ نے یوشی ہیڈے سوگا کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔جاپانی پارلیمنٹ نے 71سالہ سابق کارڈ بورڈ فیکٹری ورکر اور ایک کاشتکار کے بیٹے کی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیڈر کے طور پر انتخاب کی تصدیق کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: