“عمران خان کا وزیراعظم ہاﺅس کو “بائے بائے

وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے جبکہ پی ایم سکریٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کے امورسرانجام دیئے جائیں گے۔عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش اختیار نہیں کریں گےاور اسی لئےانہوں نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ۔اب وزیراعظم نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ بھی چھوڑ دی اور وہ مستقل بنیادوں پر بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں ۔ عمران خان نے الیکشن سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد متعدد مرتبہ پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنےکا اعلان کیا تاہم ابھی تک اس وعدے پر کوئی سنجیدہ عملی اقدامات دکھائے نہیں دیئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.