عمران خان کاخالی کرسیوں سےخطاب کا منفرد ریکارڈ

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے اپنےبیان میں کہا کہ جب شہید بینظیربھٹو بطور وزیراعظم پاکستان امریکا گئیں تو پورا امریکی ایوان نمائندگان کھڑا ہوگیا تھا جبکہ عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ واشنگٹن ایئرپورٹ پراستقبال کیلئے صرف شاہ محمود قریشی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ‘دوست ملک سے منتیں ترلے کرکے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات وزیراعظم عمران خان کی ایڑیاں اٹھا کر قد اونچا کرنے کی ایک کوشش ہے۔عمران خان بطور پی ٹی آئی لیڈر نہیں بلکہ پاکستان کے نمائندے بن کر امریکا گئے ہیں تاہم وہ اپنے بیرون ملک دوروں پر ملکی وقار ملحوظ خاطر رکھیں۔’

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.