عمران خان اورچینی صدرکےدرمیان مذاکرات کا دوسرادور

مذاکرات میں خطے کی تازہ صورتحال ،علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیااور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پربھی بات ہوئی جبکہ دونوں ممالک نے معاشی اور تجارتی معاہدوں کابھی جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے اہم مسائل پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.