علی ظفر کا گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس

سیشن عدالت لاہور میں گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کیس میں گواہان کے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،اب گواہ بیان عدالت میں ریکارڈ کرانے کے بجائے صرف بیان حلفی جمع کرائیں گے۔عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے، جس پر سیشن عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ اور تمام گواہوں کے بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا،کیس کی مزید سماعت اکیس مئی کو ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.