علی جہانگیر صدیقی بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اعزازی سفیر مقرر

علی جہانگیر صدیقی کو گزشتہ برس 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا، انہوں نے 30 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال ہی دسمبر میں انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا لیکن اب انہیں نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے علی جہانگیر صدیقی کو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اعزازی سفیر مقرر کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کی تقرری 13 جون 2019 سے نافذالعمل ہے۔علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تقرری کے خلاف اس وقت تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے نامزد نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو خط لکھا تھا کہ علی جہانگیر کی تقرری متنازع ترین فیصلہ ہے۔ وہ سفارتکاری اور بین الاقوامی امور کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ خط میں کہا گیا کہ دنیا کے اہم ترین سفارتی مقام پر ان کی تعیناتی قومی مفادات کے خلاف ہے، قومی احتساب بیورو بھی ان کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.