علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت وکیل علیم خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ابھی تک ریفرنس فائل نہیں کیاعدالت نے نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا،،جس پر نیب کے وکیل نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت مانگی اور بتایا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے،،حتمی رپورٹ جلد مرتب کرلی جائے گی۔ بعدازاں عدالت نے نیب کو ریفرنس جلد فائل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئےعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی اور حکم دیا کہ تحریک انصاف کے رہنما کو 2 اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائےعلیم خان کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ جبکہ احتساب عدالت کو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ااور جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.