“علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں”

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتےہیں کہ علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں،تمام جائیدادیں انہوں نے خود ڈکلیئرکی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہاکہ جب خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو پھر شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے ان اداروں کومتنازع بنانے کی کوشش نہ کریں۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک محدود ہے۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.