علامات ظاہرہوئے بغیرکھلاڑیوں کےٹیسٹ مثبت آناعکاسی کرتاہےوائرس کتنا خطرناک ہے،وسیم خان

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہےکہ جن کھلاڑیوں کےٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جائےگی،اس دوران ان کی ہرممکن مدد کرنےکےساتھ ساتھ ان کےدیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے اور جیسے ہی ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئیں گے تو وہ سکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجرکو فوری طورپرقرنطینہ میں جانےکی ہدایت کردی گئی ہے کیونکہ یہ ان کی صحت کےساتھ ساتھ ان کے پیاروں کی حفاظت کے لیےبھی ضروری ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےکہا کہ دورہ انگلینڈ پرکوئی اثرنہیں پڑا اور اس سلسلے میں قومی سکواڈ 28 جون کومانچسٹرروانہ ہوگا،خوش قسمتی سےمحمد رضوان کےعلاوہ طویل طرز کی کرکٹ کیلئےاولین انتخاب میں شامل تمام کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیسٹنگ کےفوری بعد ٹریننگ اورپریکٹس کا آغازکرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مصباح الحق انگلینڈ میں مجوزہ ٹریننگ شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیں گے اوراس حوالے سےوہ ریزروکھلاڑیوں کی بیک اپ کےطورپرٹیسٹنگ کا لائحہ عمل تیارکریں گے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: