عرب دنیا میں خواتین کی اہمیت بڑھنے لگی

لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئیں، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔ریاالحسن ملک کی طاقتور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی، وزیر داخلہ ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت فیوچر موومنٹ پارٹی کی رکن ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.