عراق میں تیسرا قائم مقام وزیراعظم

0

عراق کے صدر برہام صالح نے انٹیلی جنس سربراہ مصطفی الخادمی کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔ مصطفی الخادمی کی بطور وزیراعظم نامزدگی حالیہ وزیراعظم عدنان الظرفی کے نئی عبوری حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد کیا گیاعراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حالیہ وزیراعظم عدنان الظرفی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے اس لیے انہوں نے وزیراعظم کے امیدوار کی حثیت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عدنان الظرفی کی جانب سے نام واپس لینے کے بعد صدر صالح نے مصطفی الخدھیمی کو تیسرا قائم مقام وزیراعظم نامزد کیا۔ مصطفی الخدھیمی عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس میں 2016 سے بطور ڈائریکٹر کام کر رہے تھے ،انہیں آئین کے تحت 30 دن کے اندر کابینہ تشکیل دینا ہو گی۔ادھر مقتدیٰ الصدر سمیت مختلف شیعہ گروپوں کے علاوہ سنی اور کردش گروپوں نے نئے نامزد وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: