عراق:کشتی حادثے میں مرنیوالوں کی تعداد100 سے زائدہوگئی

عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گزشتہ روز ایک مسافر کشتی ڈوب گئی جس میں 200 سے زائد افراد سوار تھے۔پولیس حکام کے مطابق کشتی مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی ۔ ۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق کشتی حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جوکشتی الٹنے کے بعد تیر نہ پائے جبکہ دریا میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بھی بلند تھی اس کے علاوہ حادثے کے وقت علاقے میں زیادہ کشتیاں موجود نہ تھیں جن کی مدد سے لوگوں کو بچایا جاسکتا۔عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کشتی کا یہ حادثہ کردوں کے نئے سال نوروز کے آغاز کے موقع پر پیش آیا ۔کشتی میں سوار افراد موصل میں ایک سیاحتی مقام کی جانب نوروز کی تقریبات میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.