عراق،اتحادی فورسز پر راکٹ حملہ، 2 امریکی،1 برطانوی فوجی ہلاک

0

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں قائم التاجی فوجی اڈے پر رات گئے متعدد کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ حملے میں درجنوں فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ حملے داعش کے خلاف بنائے گئے بین الااقوامی عسکری اتحاد کی جانب سے کیے گئے تھے جس کی زد میں آکر ایک ٹھیکیدار بھی ہلاک ہوا ہے۔
عراق میں نیٹو فورسز کے ترجمان نے کہا کہ 18 کاتیوشا راکٹ التاجی بیس کیمپ پر فائر کیے گئے، ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں تین فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں کا تعلق امریکا جبکہ ایک برطانوی اہلکار ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عراق میں نیٹو فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وزیر خارجہ ڈومنک راب نے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے رابطہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حملے کی تحقیقات کریں گے کس نے حملہ کیا اور کیوں حملہ کیا۔ رواں سال جنوری کے آغاز میں امریکا ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد سے خطے کی صورتحال کشیدہ ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: