عدالت نےڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

طبیعت کی ناسازی ڈاکٹرعاصم کو بھاگئی،،،ڈاکٹرعاصم کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرطبیعت خراب ہوئی تو انہیں سٹریچر پر لٹا کرفوری طورپر احتساب عدالت سے ہسپتال روانہ کر دیا گیا،،، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی،،،،عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی طبی حالت کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرلی،،،جیالے رہنما 24 فروری سے 28 مارچ تک بیرون ملک رہیں گےپیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا ڈاکٹر عاصم کی طبیعت کے حوالے سےکہنا ہے ڈاکٹر عاصم کی طبیعت اب کچھ بہتر ہے،ان کا بلڈ پریشر کم ہونے سے انہیں چکر آگئے تھے۔ اگست 2015ء میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کو 462 ارب روپے کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے مقدمے میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.