عدالت نےپٹواری عمران اللہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی

ہائی پشاورہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پٹواری عمران اللہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ریلوے کی زمین بیچنے کے الزام میں نیب نے عمران اللہ پٹواری کو گرفتار کیا، لیکن اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔
نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ پٹواری نے غلط رپورٹ دی تھی، ریلوے نے شکایت کی تھی جس پر گرفتار کیاگیا۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی ریمارکس دیئے کہ کسی کے خلاف کمپلینٹ آئے تو پھر آپ اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ نیب بعض جگہوں پر اپنی اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، پٹواری کےخلاف محکمانہ انکوائری بھی ہو سکتی ہے اس حوالے سے قانون واضح ہے۔عدالت نے پٹواری عمران اللہ کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.