عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش

0

معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہوئےکہا کہ وزیر دفاع ہوتے ہوئے کسی اور ملک کا اقامہ کیوں رکھا گیا؟ ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے،،،بطور وفاقی وزیر ملک وقوم کیلئے شرمساری کا باعث بنے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پاس دفاع اور خارجہ امور جیسی حساس وزارت کا قلمدان تھا اس کے باوجود قومی وقار کو بالائے طاق رکھ کر غیر ملکی کمپنی کے ملازم بنے اور ایسی ملازمت کی جس میں کام نہ کرنے پر 20 لاکھ تنخواہ ملی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف قوم کو بتائیں دبئی کی کمپنی میں کیا بیچتے تھے؟ ایسا کونسا ہنر تھا جس کے بدلے لیبر نمبر 303 لیا؟ خواجہ آصف کے پاس ہنر ہے تو اس ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ہوں اور کامیاب جوان پروگرام میں شامل ہو کر ہنر مند پاکستان کا حصہ بنیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: