عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن

0

ورلڈکپ میں کامیابی کےبعدانگلش کرکٹ ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
لندن کے تاریخی لارڈز میدان میں انگلش تماشائیوں نے بھرپور جشن منایا جبکہ گراؤنڈ کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارک باد دیتے رہے۔سڑکوں پر شہریوں کا روائتی انداز میں رقص ، نعرے بھی لگاتے رہے۔
شائقین کا کہنا تھا کہ1966 کےبعد اس شہر میں پہلی باراس طرح کے جشن کا سماں ہے۔ 1966 میں انگلینڈ نے لندن ویمبلے اسٹیڈیم میں پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: