عالمی مالیاتی ادارے سے قرضے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے طریقے کو اپنا لیا ہے، جس کی بدولت پاکستان میں معاشی اعدادو شمار میں شفافیت آئے گی، یہ پاکستان کا ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ درست اعدادو شمار سے پاکستان میں انسانی وسائل میں ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سہولیات ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیہ میں مزید بتایا کہ درست معاشی ڈیٹا سے سٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق درست اعدادو شمار کے اکھٹا ہونے سے حکومت کے لئے بجٹ بناتے وقت فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.