عالمی فوجیں مشرق وسطیٰ سے نکل جائیں،ایرانی صدر کی دھمکی

0

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے آج امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور کل کو یہ حملے یورپی یونین کے سپاہیوں پر ہوں لہٰذا جتنی جلدی ہو سکے عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ سے اپنی فوج نکال لینی چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کے خلاف قوائد کے مطابق کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں تنازع کے حل کے میکنزم کے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپی ممالک اب بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔ مشرق وسطی اور افغانستان میں امریکی فوجی کہاں کہاں تعینات ہیں نیچے دیئے گئے نقشے میں دیکھیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے تہران میں یوکرائن کا طیارہ مار گرانے پر فوج سے وضاحت طلب کر لی۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے طیارے کی مزید تفصیلات آنی چاہئیں۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران غلطی سے یوکرین کے مسافربردار طیارے پر میزائل داغ دیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: