عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی سفارتی جیت قرار دیاجارہاہے،فیصلے پر پاکستانی حکومت نے اطمینان کا اظہار کیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےبھی عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا، بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا، بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اب بھی بھارت ہٹ دھرمی کی روش پر گامزن رہے گا ؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.