عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کا خاتمہ،آرمی چیف کا اہم کردار،پرویز الہیٰ

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا بیان سامنے آگیا،،، پرویز الہیٰ آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہوگئے،،، لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ امریکا، ایران اور خطے کے دوسرے ممالک سے خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی خاموش ڈپلومیسی کا مؤثر عمل دخل ہے۔ آرمی چیف کے دوروں اور ملاقاتوں کے نتیجہ میں اِن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں پھر سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارت کی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،،،پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.