عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

0

اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی ڈبلیو ایچ او کی مالی اعانت روکنے پر افسوس ہے،تنظیم کی مالی امداد بند کرنے کے امریکی فیصلے سے کام متاثر ہوں گے،اس کے باوجود ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، عالمی وبا کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، چین نے حمایت کا یقین دلایا جس پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کروناوائرس سے پوری دنیا کو مل کر لڑنا ہوگا۔
سربراہ ڈبلیو ایچ اوکا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست یا ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں، کروناوائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اونچ نیچ اور مشکلات کے باوجود ہم اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: