ظلم رک نہیں رہا تو امن کا بھاشن کیسا؟

قابض بھارتی فوج بے لگام، مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا،،،حالات مزید کشیدہ،مارکیٹیں بند،موبائل،انٹرنیٹ سروس معطل،،،انتظامیہ نے سو پور میں دفعہ 144 نافذ کردی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع سوپورمیں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری کوشہید کردیا۔ بھارتی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن اور کشمیری کی شہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔کشمیری تاجروں نے بھارتی فورسز کی بے جا کارروائیوں کے خلاف ہڑتال کر دی اور تمام کاروباری مراکز بند کر دئیے۔جبکہ لال چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرکے دفعہ 144 نافذ کردی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.