صدرٹرمپ کی مخالفت کےباوجود جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی

0

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سےکتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کےبعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئراٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی، نیویارک کےبک سٹورکتاب کے پہلے ایڈیشن سےبھرگئے۔
سابق مشیر نے کتاب میں لکھا ہے کہ امریکی صدر نےچینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وائٹ ہاؤس اہلکار صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں، یہاں تک کہ وزیرِ خارجہ پومپیو جو ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں ٹرمپ کے متعلق کہا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئےہیں۔
کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ برطانیہ جوہری طاقت ہے یا نہیں، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر تھی کہ برطانیہ بھی جوہری ممالک کے کلب کا رکن ہے،جان بولٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں فوجی مداخلت چاہتے تھے اور انتہائی پرجوش تھے کہ ونیزویلا میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مزیدار ہو گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: