صدرمحمودعباس کا 6 ماہ میں انتخابات کرانےکا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے6 ماہ میں انتخابات کرانےکااعلان کیاہے۔ مقبوضہ غرب اردن کےشہررام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کےایک اجلاس سے خطاب میں صدرعباس نے کہا کہ ہم نے امریکیوں کوکہہ دیاکہ القدس کی سودے بازی نہیں کریں گے،فلسطینی اتھارٹی نیشنل کونسل اورمرکزی کونسل کے فیصلوں کو نافذ کریں گے۔ صدرعباس نے فلسطینیوں کے درمیان مصر کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کیا
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما مشیر المصری نے فلسطینی صدرمحمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس کی صدارت کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ اس لئے ان کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔فلسطین کی جہاد اسلامی نے بھی محمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے پرسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.