شین وارن کا”بش فائر فنڈ”کیلئے اپنی ٹیسٹ کیپ کی نیلامی کا اعلان

0

آسٹریلیا کے جنگلات میں پھیلی آگ بجھانے کے لیے ہر کوئی میدان عمل میں ہے، تو اس کام میں کرکٹرز بھی پیچھے نہیں رہے ،،اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے
شین وارن کی ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کیلئے معروف کمنٹیٹر اور سابق انگلش کھلاڑی مائیکل وان بھی میدان میں آگئے اور وہ سابق آسٹریلوی سپنر کی کیپ کی بولی لگانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں،،،مائیکل وان نے اس کیپ کی بولی 25 ہزار آسٹریلوی ڈالرز لگائی ہے۔
شین وارن کہتے ہیں کہ آسٹریلیا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہر کوئی اپنے طور پر مدد کے لیے آگے آرہا ہے، تو میں نے بھی اپنی پسندیدہ بیگی گرین کیپ نمبر 350 جو میں نے پورے کیرئیر میں پہنی نیلامی کے لیے رکھی ہے۔
دو روز قبل آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس ویل اور کرس لین نےاعلان کیا تھا کہ وہ اپنے لگائے ہر ایک چھکے کے عوض ڈھائی سو ڈالرز بش فائر فنڈ میں دیں گے ۔ ان کے علاوہ ایرون فنچ نے میلبرن رینیگیڈز کی میچ وننگ شرٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: