شیخ رشید نے رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک ماہ کیلئے ونٹر ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال 20 ٹرینیں چلائیں گے، شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاورتک تمام ریلوے ٹریک بدلا جائےگا، جس کے بعد کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹے میں پہنچا جاسکے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفاری ٹورازم کیلئے بھی 3 ٹرینیں چلائیں گے، رحمان بابا ایکسپریس عمران خان کا تحفہ ہے، قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کرا رہے ہیں،توقع رکھتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین پر بھی تنقید کے نشتر چلا دیے، بولے چوروں،لٹیروں کوسزائیں نہ ملیں توملک کی بنیادیں ہل جائیں گی،عوام نے کسی چور کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کیلئے ووٹ نہیں دیئے تھے، اب جھنڈے والی گاڑی میں چیئرمین پی اے سی عدالت جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کاایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یادرکھیں گے، لوگوں نے عمران خان کو اس لئے ووٹ دیئے کہ کرپٹ لوگ جیل میں ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.