شیخوپرہ میں 5 افراد قتل،گوجر خان حادثے میں 4 جاں بحق

0

شیخوپورہ کے علاقہ صفدرآباد میں سیٹھ والا کے 2 خاندانوں اشتیاق گروپ اور شفیع گروپ میں اراضی کے تنازعہ پر جنم لینے والی دشمنی اب تک درجنوں افراد کونگل چکی ہے۔ اشتیاق گروپ کے 5 افراد پیشی بھگتنے کے لیے فیصل آباد جارہے تھے کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ جس میں کار سوار5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل اشتیاق گروپ نے شفیع گروپ کے باپ بیٹے کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے انہوں نے 5 افراد کو قتل کیا۔
دوسری جانب گوجر خان جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملک ارشد، ملک اظہر، ثاقب امجد اور حسن محمود شامل ہیں، جن میں سے تین سگے بھائی تھے۔
تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر اس کے پیچھلے حصے کے نیچے گھس کر پچک گئی تھی، جس کے باعث کار سوار افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو اہل کاروں نے کار کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: