شہزاد اکبر کے شہباز شریف پر لفظی وار

0

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی ورنہ عوام توسمجھے تھے کہ آپ بس لندن کے ہو گئے،،،،شہزاداکبر نےشہبازشریف پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے وہاں لندن میں ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہے،لگے ہاتھوں اسے بھی گھسیٹ لیتے۔
اپنے ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن سے یاد آیا جی این سی والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے،وطن واپسی کی جلدی کیجئے کیونکہ کرپشن کی داستان کی اگلی قسط یہاں آپ کی منتظر ہے۔
شہبازشریف نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا تھا کہ 16 ماہ میں ہر چیز کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا۔اگر ہر شعبے کی تنزلی کو بریک نہ لگائی گئی توچند ماہ بعدحالات ٹھیک کرنےکیلئےکسی معجزہ کی ضرورت ہوگی۔اگر عمران صاحب “لاعلم” ہیں تو یہ نالائقی کی انتہا ہےاوراگران کی مرضی سے ہورہا ہے تو پھر وہ کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: