شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان

0

برطانیہ کے شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے،شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو آزاد مستقبل کے فیصلے پر جنوبی لندن میں واقع رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لیے کیے گئے اخراجات ادا کرنے ہوں گے۔ ہیری اور ان کی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کردیا گیا،اپنے لیے ‘ہِز رائل ہائنس’ اور ‘ہَر رائل ہائنس’ کا خطاب بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔
ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ کہتی ہیں کہ ‘ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا اہم حصہ رہیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے احساس ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سخت جانچ پڑتال کے باعث چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور آزاد زندگی گزارنے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں’۔ ملکہ برطانیہ نے مزید کہاکہ جس تیزی سے میگھن ہمارے خاندان کا حصہ بنیں اس پر خاص طور پر مجھے فخر ہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی، شادی کی تقریب ونڈ کیسل میں منعقد ہوئی تھی۔ہیری بدستور شہزادہ رہیں گے اور دونوں میاں بیوی ‘ڈیوک’ اینڈ ‘ڈچس آف سسکس’ کا خطاب بھی رکھیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: