شہر قائد کی روشنیاں بحال،میدان بھی سج گئے

کراچی میں امن کے قیام کے بعد نہ صرف شہر قائد کی روشنیاں بحال ہوئیں ہیں ساتھ ہی ساتھ اس کے میدان بھی دوبارہ سے آباد ہو چکے ہیں۔ رینجرز، پولیس اور دیگر امن و امان کے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن کی جو فضا قائم ہوئی ہے اس کے نتیجے میں رواں سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی دورہ کیا اور کچھ دنوں قبل ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی کراچی میں میچز کھیلے۔رواں سال کرکٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں سے 5 میچز کراچی میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور فائنل بھی 17 مارچ کو شہر قائد میں ہی کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیمیں 7 سے 17 مارچ تک کراچی میں ہوں گی اور اس دوران وہ پریکٹس بھی کریں گی اور میچز بھی کھیلیں گی، اس لیے ان کی سیکیورٹی کیلیے بھی تمام پلان کو مرتب کیا گیا۔ کراچی میں میچز کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس کے چیئرمین سعید غنی کو نامزد کیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ PSL میں صرف ایک میچ کراچی میں منعقد ہوا تھا غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان میچوں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ تمام ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.