شہری ہوجائیں ہوشیار!ڈینگی کا جن ایک بارپھر بے قابو

راولپنڈی میں ڈینگی مچھرنے ایک بار پھرسراٹھالیا،،،محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے بھی صوبے میں 349 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی،،،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سال کے دوران 703 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے مطابق ضلع خیبر میں 150، کوہاٹ میں 52 اور ایبٹ آباد میں ڈینگی کے32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعدادو شمار کےمطابق صوبے بھرمیں ڈینگی کیسز کی تعداد تک 1054 ہو گئی ۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزارہو گئی۔ جبکہ کراچی صورت حال سے متعلق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.