شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ،موسم خوشگوار

0

کراچی کے علاقےگلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے اوریہ سلسلہ دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ روز ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بارش ہونے کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے،جس کے دوران معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ سردی کی نئی لہر18 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: