شہرقائد بڑی تخریب کاری سے بچ گیا

0

کراچی میں پولیس اور سپیشل سکیورٹی یونٹ کی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولا بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی جس میں دستی بم، ڈیٹونیٹر، مارٹر گولے اور اسلحے سے بھرے 53 باکس قبضے میں لئے گئے ۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں گولا و بارود کے علاوہ 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی ملیں جو پیٹیوں میں چھپائی گئی تھیں، سپیشل سکیورٹی یونٹ کے مطابق 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر بھی ملے جو کسی بڑی کارروائی میں استعمال کیلئے چھپائے گئے تھے تاہم کارروائی کے نتیجے میں شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مارا گیا تواسلحے کی بھاری مقدارپڑی ملی جبکہ چھاپے کے دوران سیٹلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: