شہرقائدمیں سال2020 کی پہلی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

0

ابر رحمت کا یہ سلسلہ کچھ علاقوں میں تیز جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی صورت میں برسا جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ نشیبی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا۔
تاہم شہریوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شہر کے کئی علاقوں میں پہلی رم جھم کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی۔ صبح سویرے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طالبعلموں اور ملازم پیشہ افراد کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جن علاقوں کو بارش کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ان میں نارتھ کراچی، ملیر کینٹ، کورنگی، گرومندر، شاہ فیصل کالونی، گارڈن ایسٹ، گلشن معمار، ایف بی ایریا اور اولڈ سٹی ایریا کے کچھ علاقے شامل ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: