شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، نیب نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پر شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے اور 10سال میں منصوبوں کے کنسلٹنٹس کوادا اربوں کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سےریکارڈ طلب کر لیا ہے ، 10برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے۔ سرکاری محکموں میں اہل افرادی قوت کےباوجودالیکشن مہم کرنےوالوں کوکنسلٹنسی سےنوازاگیا، شہبازشریف نےاپنے دورحکومت میں20ارب سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی۔ جن میں سے 4 کول پلانٹس کے لیے 49 کروڑ80 لاکھ روپے ، خادم پنجاب رورل روڈپروگرام کےلیے12 کروڑ 75 لاکھ اور مری میں کیبل کارزکی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی پر20 کروڑ کی ادائیگی شامل ہیں۔خیال رہے نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں جمعہ کو طلب کیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.