شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین نامزد

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا۔
شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا گیا اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کے بعد پارلیمانی رہنماؤں نے خواجہ آصف کو مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینیئر پارلیمنیرین ہیں جنہیں شہباز شریف کی خواہش پر پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.