شہباز شریف کی آشیانہ کرپشن کیس میں درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اوررمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔شہباز شریف کے وکلا اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں، انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا جب کہ رمضان شوگر ملز کیس بھی بے بنیاد ہےشہباز شریف کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئےکہا عدالت دونوں کیسز میں شہباز شریف کی ضمانتیں منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی نیب سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے شہباز شریف کی دونوں کیسوں میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.