شہباز شریف کا چین کے صدر شی جن پنگ کو خط

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ کشمیر پر حمایت پاکستان سے آپ کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔ میں اور میری جماعت سی پیک کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.