شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا۔ اجلاس میں مشاہد حسین سید نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی نام کی تائید کی، جبکہ شہباز شریف کے علاوہ کسی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام نہیں دیا۔ چیئرمین پی اے سی کے طور پر باقاعدہ انتخاب ہوجانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ تمام اراکین کے اعتماد کے مشکور ہیں، اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی اے سی ایک مؤثر فورم ہے، خورشید شاہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس کمیٹی کو بہتر انداز میں چلایا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ احتساب کا عمل شفاف ہو گا، لیکن اس عمل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.