شہباز شریف نے جے آئی ٹی کو بیان قلمبندکرا دیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کررکھا تھا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔۔6رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں شہبازشریف سے45 منٹ تک پوچھ گچھ کی جبکہ جےآئی ٹی نے سعد رفیق کو بھی طلب کررکھا ہےسانحہ ماڈل ٹاؤن پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے بھی تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.