شہباز شریف میرے خلاف مقدمہ کریں،شہزاد اکبرکاچیلنج

0
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف نے بڑےدعوےکیےتھےجس وجہ سےیہ دباؤمیں تھے، لوگ پوچھ رہےتھے کیس کب کریں گےاس لیےاب کیس کیاگیا،،،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کیس کیاہےتووہاں گواہی بھی دیناہوگی،شواہدبھی دیناہوںگے، ڈیوڈروز نے بطورگواہ بلایا تو برطانوی عدالت میں ضرور پیش ہوں گا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ کرکے اپنے لیے پنڈوراباکس کھول لیا ہے، اب لندن میں ٹی ٹی کے حوالے سے برطانوی ادارے بھی تحقیقات کریں گےاور لندن میں منی لانڈرنگ کیسزبھی کھلیں گے، اگر ٹی ٹی کا گھپلا لندن میں نکلاتووہاں بھی کیس بنےگا۔
شہزاداکبر نےکہا کہ شہبازشریف کےخلاف کرپشن کےبراہ راست ثبوت مل چکےہیں اور نثارگل سےمتعلق بہت سے شواہد سامنے آنے والے ہیں، شہبازشریف کی فیملی کا فنانشنل آڈٹ کیاجائے تو صرف ٹی ٹی نکلےگی، شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں کہ حیلے بہانےچھوڑ کرمجھ پر مقدمہ کریں، پیش ہوں گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: