شہباز تتلہ قتل کیس،مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0

شہباز تتلہ قتل کیس میں گرفتارایس ایس پی مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔ پولیس نے شہبازتتلہ قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،ملزم کوبکتربند گاڑی میں ماڈل ٹاؤن کچہری لایا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ روبرو پولیس کی جانب سے ملزم مفخر عدیل کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور وکیل مدعی نے کہا کہ تفتیش مکمل کرنےکیلئے ریمانڈ دیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مفخرعدیل سےاستفسار کیا کہ آپ کی طرف سے کوئی وکیل ہے ، اس پر ملزم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میراکوئی وکیل نہیں۔عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم مفخر عدیل کو گزشتہ روز گلگت بلتستان سے حراست میں لے لاہورمنتقل کیاگیا تھا ۔ ملزم نے اعترافی بیان میں اپنے دوست اسد بھٹی کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ مفخر عدیل نے بتایا کہ شہباز تتلہ کے میری سابقہ بیوی سے تعلقات تھے جس پر اس کے قتل کا پلان بنایا ۔
سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ سات فروری کو اغوا ہوئے اور ان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں سات فروری کو درج ہوا جبکہ ان کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی شب اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: